(ویب ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن اسٹاک میں ایران امریکا تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کیلئے وزیر اعظم شہباز شر یف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کانفرنس ہال میں پہنچ گئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی کانفرنس ہال میں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برگن اسٹاک میں ایران امریکا تکنیکی سطح کے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں ، جس میں وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات میں بطور ثالث شرکت کیلئے پہنچےہیں،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تسلسل میں امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کیلئےامریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی کانفرنس ہال پہنچ گئے ہیں۔امریکی وفد میں شریک اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی کانفرنس ہال میں پہنچ گئے۔
برگن اسٹاک میں ایرانی وفد بھی کانفرنس ہال پہنچ گیا، ایرانی وفد کے سربراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی کانفرنس ہال میں موجود ہیں۔
دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کےاس تاریخی موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس فیلڈ مارشل سے گلے ملے۔اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سے گفتگو کی۔امریکی نائب صدر جےڈی وینس نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی مصافحہ کیا۔
کانفرنس ہال میں ملاقاتوں کے دوران جے ڈی وینس نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ایران کے مثبت کردار کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مزید بہتر نتائج کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ عالمی امن کے لیے ایک اہم موقع ہے اور مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت کے باعث یہ مذاکرات ممکن ہوئے جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ج
ے ڈی وینس نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار قابل تحسین ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام امریکا کی ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سفارتی کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں استحکام اور امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔