عابد چودھری:حکومت اور اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں ملزم علی رضا کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم پر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی اور حکومت مخالف نعرے بازی کا بھی الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دورانِ کارروائی حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔