ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں دودھ اور دہی سرکاری نرخوں سے مہنگے داموں فروخت

شہر میں دودھ اور دہی سرکاری نرخوں سے مہنگے داموں فروخت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:شہر میں دودھ اور دہی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، جس کے باعث شہری مہنگائی کے اضافی بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے باوجود متعدد علاقوں میں دودھ اور دہی زائد قیمتوں پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق دودھ کا سرکاری ریٹ 220 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 260 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخوں کے بجائے من مانے داموں فروخت ہونے لگا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ دودھ اور دہی کی مہنگی فروخت خصوصاً بچوں اور بزرگوں والے گھرانوں کے لیے اضافی مالی بوجھ بن رہی ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ متعدد دکاندار سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر رہے ہیں اور من پسند قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر نگرانی دکھائی نہیں دے رہی۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اوورچارجنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔