ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات آج

سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان اہم مذاکرات آج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل عملی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جس کے تحت آج سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کے نمائندے تکنیکی سطح پر اہم امور پر بات چیت کریں گے۔ اس سفارتی عمل میں پاکستان اور قطر بھی معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج  سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاک میں ہونے والی اس مذاکراتی نشست میں امریکہ، ایران، پاکستان اور قطر کے وفود شریک ہوں گے۔ اجلاس کے لیے مختلف ممالک کے نمائندوں کی آمد جاری ہے جبکہ ایرانی وفد بھی اپنی قیادت کے ساتھ مقامِ مذاکرات پہنچ چکا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وفد کی سربراہی باقر قالیباف کر رہے ہیں اور وفد کو ’’ میناب 168‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، قومی سلامتی کونسل کے نمائندہ علی باقری، مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی وفد کے اہم اراکین پہلے ہی سوئٹزرلینڈ پہنچ چکے ہیں، جن میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں، جبکہ امریکی نائب صدر کی بھی مذاکراتی عمل میں شرکت متوقع ہے۔

پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، جبکہ اس نشست کو خطے میں سفارتی پیش رفت کے اہم مرحلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔