ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگ زیب کا بھیس بدل کر ہسپتال کا دورہ

 مریم اورنگ زیب کا بھیس بدل کر ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور جنرل ہسپتال کا بھیس بدل کا دورہ  کیا اور انہیں وہاں ہر چیز تسلی بخش ملی۔

مریم اورنگزیب  ہسپتال آئیں، ماسک پہن کر مختلف وارڈز میں گئیں ۔ خاموشی سے ہسپتال کی ایمرجنسی کامعائنہ کیا، ایمرجنسی میں صفائی اور علاج معالجے کی صورتحال انہین تسلی بخش لگی۔

مریم اورنگ زیب کے بقول انہوں نے دیکھا کہ ادویات کی مفت فراہمی کا وزیراعلی مریم کا آڈیو پیغام سپیکر پر نشر ہو رہا تھا ۔  تمام مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی جاری تھی، ادویات کی عدم فراہمی  کی سورت میں پر ہیلپ لائن پر کال کرنے کا اعلان بھی جاری تھا ۔

مریم اورنگزیب  نے بتایا کہ وہ  (بھیس بدل کر) میڈیکل، گائنی وارڈز اور لیبر روم بھی بھی گئیں، وارڈز میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین سے بھی بات چیت کی۔

مریم اورنگزیب نے اس قبل 30 مارچ کو جناح ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں بھی بھیس بدل کر دورہ کیا تھا۔ انہیں ہر جگہ سب کچھ تسلی بخش ہی ملا۔