ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیمبر کے تاجروں کا امریکہ کو ایکسپورٹ بڑھانے کا عزم

 Lahore Chamber of Commerce and Industry, City42
کیپشن:   لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ کے اجلاس میں شریک تاجروں نے امریکہ کو ایکسپورٹس بڑھنے کے امکانات کو لے کر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ایکسپورٹس بڑھانے کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرین گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ کے  چیئرمین شعیب بٹالوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر میں نمایاں ہو رہا ہے۔ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکہ کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے امریکہ کے ساتھ کاروبار سے  ایکسپورٹ بڑھانے میں مدد ملے گی ۔  

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی جیسے ادارے بننے کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے پی آئی اے پر یورپ میں پابندی لگوا کر ملک دشمنی کی جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز بیرون ممالک کی ائیر کمپنیز کے محتاج ہو کر رہ گئے ہیں ۔

وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی میاں سہیل احمد تاج خطاب کرتے ہوئے  پاک بھارت جنگ میں ڈی جی ائی ایس پی ار احمد شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر صاحب کی کاوشوں اور جرات کو سلام پیش کیا اور تمام تاجر برادری  نے کھڑے ہو کر  ارمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاذ افضل چوہدری نے کہا کہ ایکسپورٹ کی طرح امپورٹ بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہمسایہ ممالک خاص طور پر چین کے ساتھ بارہ مہینے تجارت ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ امپورٹرز  مشکلات کم ہوں گی تو ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا ۔