ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالاننگ: گاڑیوں کی بروقت چیکنگ کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی

ای چالاننگ: گاڑیوں کی بروقت چیکنگ کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ای چالاننگ کی وصولی کے لئے سی ٹی او لاہور کا اہم اقدام,گاڑیوں کی بروقت چیکنگ کیلئے نئی ایپ متعارف کروا دی گئی.

ایپ کے ذریعے گاڑی کی تصویربنانے پر تمام ڈیٹا اور ای چالانز سامنے آجائیں گی۔

سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید  کا کہنا تھا کہ  نئی ایپ کو وارڈنز ایپ کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے،پہلے ایل ٹی وائرلیس سیٹ میں یہ سہولت تھی جو ایپ کے ذریعے وارڈنز کوگاڑی چیکنگ کیلئے دی گئی،قبل ازیں ایپ میں گاڑی روک کرگاڑی نمبر،چیسیزنمبر ،آئی ڈی کارڈ نمبر ڈالنا پڑتا تھا،تصویر بنانے پر ریکوری بہتر ہوگی اور زیادہ سے زیادہ گاڑیاں چیک ہوسکیں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے دوران ریکوری 5لاکھ سے بڑھ کر50لاکھ تک روزانہ بڑھ گئی ،94لاکھ کی سرکاری ڈیفالٹرزگاڑیوں سے35لاکھ 1ماہ میں وصول کئے گئے۔

 سی ٹی او لاہور  کا کہنا تھا کہ 6ارب کے بقایا جات کی وصولی کےلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔