ویب ڈیسک: امریکا نے ایران کے خلاف پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پاسداران انقلاب سمیت 20 ایرانی اداروں پر انسداد دہشتگردی کے تحت نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 ایرانی ادارے اور اس کے علاوہ امریکا نے 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔
ان پابندیوں کے شکار افراد میں پاسداران انقلاب کے لوگ بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کا مؤقف ہے کہ یہ ادارے اور افراد خطے میں دہشتگردی کو فروغ دینے میں ملوث ہیں، جن پر نظر رکھنا اور ان کے مالی ذرائع روکنا ضروری ہے۔
ابھی تک ایران کی جانب سے ان پابندیوں پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ماضی کی طرح ممکنہ طور پر اسے سیاسی دباؤ اور جارحانہ پالیسی قرار دیا جا سکتا ہے۔