ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 26 جون کو طلب

محرم الحرام کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 26 جون کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے سے متعلق پیشگوئی سامنے آگئی، یوم عاشور کس دن ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، جو ایک نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے، یہ مہینہ اسلام کے چار مقدس مہینوں میں سے ایک ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے اس کی گہری روحانی اور تاریخی اہمیت ہے۔

محرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 26 جون کی شام کوئٹہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کوئٹہ کےآفس میں ہوگا ، چیئرمین مرکز رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کریں گے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے ، یکم محرم کےچاند کی رویت کا حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

پاکستان میں محرم کا چاند 27 جون 2025 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت 10 محرم (یوم عاشور) 7 جولائی کے آس پاس متوقع ہے۔