انسٹاگرام نے صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کروادی

 انسٹاگرام نے صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کروادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کیلئے دوسرے لوگوں کی مختصر ویڈیوز یا ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری کے مطابق ابتدائی طور پراس فیچر سے صرف امریکی صارفین ریلز کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے،اوراس کے لیے صارفین کو شیئر آئیکون پر کلک کرکے ڈاؤن لوڈ آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔ایڈم موسیری نے بتایا کہ صرف پبلک اکاؤنٹس کی ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا جبکہ پبلک اکاؤنٹس کے پاس ڈاؤن لوڈ آپشن کو ٹرن آف کرنے کا اختیار موجود ہوگا۔ایسی ریلز ویڈیو پر کسی جگہ انسٹاگرام کا لوگو (logo) بنا نظر آئے گا۔خیال رہے کہ انسٹاگرام پر ریلز ویڈیو کو دیکھنے کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اس ایپ پر صارفین کے وقت گزارنے کی شرح میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک میں اس طرح کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے اوراس کی مدد سے لوگ اپنی پسندیدہ ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرکے دیگر پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہیں۔ٹک ٹاک کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرکے دیگر پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرنے پر ایپ کا واٹر مارک نظر آتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر