مودی کو امریکا میں قدم رکھتے ہی بڑی شرمندگی کا سامنا

 مودی کو امریکا میں قدم رکھتے ہی بڑی شرمندگی کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکا میں قدم رکھتے ہی بڑی شرمندگی اٹھانا پڑی۔

امریکی رکن کانگریس راشدہ طلیب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مسلمانوں اور مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورصحافیوں کو نشانہ بنانے کی طویل تاریخ ہے، اس کے باوجود مودی کو امریکی دارالحکومت میں پلیٹ فارم پیش کرنا شرمناک ہے۔راشدہ طلیب نے نریندر مودی کے خطاب کے لیے بلائے گئے ایوان کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے امریکا پہنچنے پر 75 ارکان کانگریس اور ایوان نمائندگان نے بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدر جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔

امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں بھارت کے اندر مذہبی عدم برداشت ، بڑھتی ہوئی سیاسی گھٹن، آزادی اظہار اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کے  اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ سے متعلق  اراکین کانگریس  کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کو مودی سرکار میں  ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔