مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ موسمیات نے چترال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو جاری کردہ مراسلے میں لکھا کہ ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے ساز و سامان تیار رکھیں, حساس علاقوں میں سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔
پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ کسی رکاوٹ کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے, متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔
محکمہ موسمیات نے چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔