ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بے نظیر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ایم ایس ہسپتال سمیت دیگر ڈاکٹرز و اسٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب بے نظیر ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ مریضوں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے آگاہی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔
ادویات سمیت بیڈز کی کمی، ٹیسٹ کٹ اسٹاک نہ ہونے اور علاج معالجہ میں تاخیر پر وزیراعلی برہم ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ایس بے نظیر ہسپتال کی سرزنش کی،اور صورتحال کو بہتر بنانے اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ ہسپتال کی ضروریات کے مطابق جائزہ لے ۔