لاہور: محکمہ موسمیات کی طرف سے آج مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید بارشوں کے پیش نظر واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا واضح خطرہ ہے۔ تمام متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ وہ بروقت احتیاطی اقدامات لیں۔
شہری علاقوں کو بھی ممکنہ طور پر طوفانی بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں شہری سیلاب کا واضح خطرہ ہے۔ تمام متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ وہ بروقت احتیاتی اقدامات لیں۔ 4/5
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) June 21, 2022
ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال رکھا جائے سکرینوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ بجلی جانے کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔جنریٹرز اور دیگر مشینری کے لیے فیول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے کیے تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات کی ہے۔تمام پمپس ڈی واٹرنگ سیٹس، سکرز سمیت تمام ہیوی مشینری کو مکمل آپریشنل رکھا جائے۔
ایم ڈی واسا کی طرف سے تمام ڈائریکٹرز کو اپنے ٹاونز کے ایمرجنسی کیمپس کے وزٹ کا حکم دیا۔واسا کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نےڈی ایم ڈی واسا آپریشن عبد الطیف کو بھی سرپرائز دوروں کا ٹاسک دے دیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہناتھا کہ
مون سون بارشوں سے نمٹنے کے حوالے سی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔