پی سی بی کا دفاتر کی بندش میں توسیع کا فیصلہ

پی سی بی کا دفاتر کی بندش میں توسیع کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ دفاتر کی بندش میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر 30 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 کے باعث پی سی بی دفاتر 21 جون تک بند کئیے گئے تھے تاہم وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے باعث دفاتر مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران پی سی بی اسٹاف گھروں سے کام جاری رکھے گا۔ ضروری اسٹاف پیشگی اجازت اور مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہیڈ کوارٹر آ سکے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 خواتین کرکٹرز کے ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ویمن کرکٹرز کے آن لائن ٹیسٹ پیر سے شروع ہوکر 26 جون تک جاری رہیں گے۔ فزیکل ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو متحرک رکھناہے۔

پی سی بی ویمن سلیکشن کمیٹی نے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کے لئے 19 خواتین کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں انوشہ ناصر، اریجہ حسیب، فجر نوید، فاطمہ خان، گل رخ،گل اسوہ، حمنہ بلال، ہانیہ احمر، خوش بخت وسیم، لائبہ فاطمہ، لاریب ملک، لاویزہ منیر، مومنہ ریاست خان، نازش رفیق، ردا اسلم، صائمہ ملک، شوال ذوالفقار، یسرا عامر اور زیب النسا شامل ہیں۔