ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ عائشہ ثناء مزید مشکل میں پھنس گئیں

اداکارہ عائشہ ثناء مزید مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقار گھمن ) اداکارہ عائشہ ثناء مشکل میں پڑگئیں، رقم لین دین کے تنازعہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، کاروباری شخصیت میاں علی معین نے تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

ڈیفنس کے رہائشی کاروباری شخصیت میاں علی معین نے بتایا کہ عائشہ ثناء کے خلاف دوسری ایف آئی آر کیلئے تھانہ سرائے عالمگیر میں درخواست دے رکھی ہے، عائشہ ثناء انکی فیملی فرینڈ ہیں، مختلف اوقات میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے ادھار لیے۔

عائشہ ثناء گھریلو اخراجات کےلیےادھار رقم لیتی رہی ہیں، جس کے گواہ انکے والد حاجی ثناء اللہ بھی ہیں، میاں محمدعلی معین نے اپیل کی کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پولیس عائشہ ثناء کو گرفتار کرے اور انصاف کے کٹہرے میں پہنچائے۔

یاد رہے شہری علی معین نے معروف اداکارہ ماڈل ہوسٹ عائشہ ثناء کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں شہری کی جانب سے درخواست کی گئی کہ عائشہ ثناء نے ان سے بیس لاکھ روپے ادھار لئے جو واپس نہیں کئے۔ شہری علی معین نے موقف اختیار کیا کہ انہیں عائشہ ثناء نے بیس لاکھ روپے کا چیک بھی دیا جو کیش نہیں ہوا، جس پر عائشہ ثناءکے خلاف پیسے نہ دینے اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت ایف آئی ار درج کردی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق عائشہ ثناء نے مدعی مقدمہ میاں محمد علی سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔ عائشہ ثناء نے پیسوں کے بدلے اتنی ہی مالیت کے چیک دیے تھےجو مقرر تاریخ میں کیش نہ ہوئے۔پولیس کے مطابق ملزمہ عائشہ ثناء مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہو گئی ہےجسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عائشہ ثناء نے کمیٹی ڈال کر کئی افراد سے پیسے لئے اور اب وہ افراد بھی عائشہ ثناء کو ان دنوں تلاش کررہے ہیں۔ متعدد ایلیٹ کلاس کے افراد نے عائشہ ثناء کو پیسے دیئے ہیں اور اب عائشہ ثناء منظر عام سے غائب ہیں اور ان کے موبائل فون بھی بند جا رہیں ہیں۔