جوڈو کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں: کرنل شجاعت علی

جوڈو کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں: کرنل شجاعت علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی رانا نے کہا ہے کہ فیڈریشن ملک میں جوڈو کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ جوڈو کے کھلاڑیوں نے ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرکے ثابت کردیا کہ ملک جوڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے، گذشتہ ہفتے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن تین روزہ  ریفری اینڈ ججز جوڈو کوچنگ کورس سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی مزید سیکھنے کا موقع ملا۔

کرنل ریٹائرڈ شجاعت علی رانا نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اس وقت ملک میں ایسے کورسز کا انعقاد آن لائن بہت ضروری ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کھلاڑی گراؤنڈز کی بجائے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اس لئے پاکستان جوڈو فیڈریشن کیلئے ایسے موقع پر کورس کا انعقاد کروانا بہت ضروری ہوگیا تھا کورس سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نئے نئے قوانین اور ٹیکنیک سیکھنے کیساتھ ساتھ پرانی خامیوں کو دور کرنے کا بھی موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے  جوڈو کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں اس کیساتھ جوڈو کے کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے اولمپک کیلئے بھی کوالیفائی کر رکھا ہے۔

  نیپال میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں جوڈو کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی جوڈو کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز حاصل کئے جس پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کھلاڑیوں میں 65 لاکھ روپے کی انعامی رقوم تقسیم کی اس پر پاکستان جوڈو فیڈریشن وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی شکر گزار ہے اور امید رکھتی ہے وہ پہلے کی طرح جوڈو کے کھیل کے فروغ کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گی

Sughra Afzal

Content Writer