ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی معروف شاہراہ پر دھماکہ، 5 افراد زخمی

لاہور کی معروف شاہراہ پر دھماکہ، 5 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) لاہور کی معروف شاہراہ آؤٹ فال روڈ پر واقع  ایل پی جی کی دکان پر پک اپ کے سلنڈر میں فلنگ کے دوران دھماکے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر دھماکہ ہو گیا، دھماکہ پک اپ گاڑی کے سلنڈر میں فلنگ کے دوران ہوا، جس کے نتیجے میں دکان ملازم، ساتھ والی دکان کے ملازم سمیت گاڑی میں بیٹھے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ریسکیو نے میو ہسپتال متنقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ناقص سلنڈر استعمال کرنے کے باعث ہوا، پولیس نے دکان کو سیل کر دیا۔

 دوسری جانب پابندی کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس غیر معیاری سلنڈر دکانیں بند کروانے میں ناکام ہے، جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اعداد و شمار کے مطابق ایل پی جی سمیت 40 کے قریب سلنڈر حادثات ہو چکے ہیں، جس میں شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer