( قذافی بٹ ) تحریک انصاف کی بجٹ منظور کرانے کے لیے حکمت عملی، اراکین اسمبلی کے گلے شکوے دور کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرگرم ہو گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب بجٹ منظور کرانے، اراکین اسمبلی کے گلے شکوے اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے خود متحرک ہوگئے ہیں۔ سردار عثمان بزدار بجٹ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے ریکارڈ ملاقاتیں کرچکے ہیں، ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین کی شکایات پر موقع پر ہی احکامات بھی جاری کیے۔
حکومت نے یہ حکمت عملی بجٹ کو بغیر کسی مشکل کے اسمبلی سے منظور کرانے کے لیے اپنائی ہے۔ اراکین اسمبلی کو فلاح عامہ کے منصوبوں، ترقیاتی پروگرام اور عوامی مسائل کے حل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔