بجلی بلوں کی اقساط نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بجلی بلوں کی اقساط نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بجلی کے بلوں کی اقساط نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے درخواست لیسکو چیف کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کمالیہ ملز کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے وفاقی حکومت، لیسکو چیف سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا کہ لیسکو نے4 کروڑ کا بل بجھوا دیا، جو یکشمت ادا نہیں کرسکتے، بل کی اقساط کے لیے لیسکو کو درخواستیں دی مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔

درخواستگزار نےاستدعا کی کہ عدالت لیسکو کو بل کی اقساط کرنے کا حکم دے، لیسکو کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنا بند کر دی ہیں۔

عدالت نے لیسکو کو درخواستگزار کا موقف کا سن کر سات روز میں قانون کے مطابق فیصلہ کر نے کا حکم دے دیا۔

Shazia Bashir

Content Writer