ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں  طوفانی بارش کی پیش گوئی

 ملک بھر میں  طوفانی بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں  طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی 
منگل (رات)   موسم  کی   صورتحال کے مطابق    خیبرپختونخوا ،  کشمیر،   اسلام آباد  ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے   اس دوران  بعض مقامات پر  موسلادھار  سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
بدھ کے روزموسم کی   صورتحال کے مطابق   خیبرپختونخوا ،  کشمیر،   اسلام آباد  ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج  چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان  ہے    اس دوران  بعض مقامات پر  موسلادھار  سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
 اسلام آباد اور گردونواح میں   مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش  کا امکان ۔ اس دوران  بعض مقامات پر  موسلادھار  سے شدیدموسلادھار  بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا    کے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں تیز ہواؤں/آندھی   اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے  بارش  کا امکان ہے ۔  اس دوران   کہیں کہیں پر  موسلادھار  سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
پنجاب   کے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور،قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ ، اوکاڑہ ، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،تونسہ،  ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں تیز ہواؤں/آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر بارش  کا امکان ہے   اس دوران  موسلادھار  سے شدیدموسلادھار بارش کی بھی   توقع کی جا رہی ہے ۔
سندھ   صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے  ۔ تاہم  سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد میں  تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  جبکہ  ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم  ژوب،موسی ٰ خیل،لورالائی،قلات، خضدار، بارکھان،شیرانی، کوہلو، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، کو ئٹہ، زیارت  اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی     اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران  چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے ۔
    کشمیر میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے  بارش  جبکہ کشمیر میں   کہیں کہیں پر  موسلادھار  سے شدیدموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ گلگت بلتستان   میں مطلع ابرآلود   رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  جبکہ چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے ۔     

انتباہ  :    آج (رات)سے بدھ  کے دوران     خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ  ہے ۔  بارشوں کے دوران کشمیر، مری ، گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد،  خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی  ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ  ہے ۔ موسلادھار بارشوں کے باعث   اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ  ہے ۔   موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران اسلام آباد، پنجاب،  بالائی خیبر پختونخوا،  بلو چستان، کشمیر، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند مقامات پر موسلادھار بارش)ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب (حبس) رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):  پنجاب: گوجرانوالہ 209، نارووال 151، جہلم 101، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 101، سٹی 77)، منڈی بہاؤالدین 94، منگلا 90، گجرات 76، مری 75، حافظ آباد 73، اسلام آباد (سیدپور گاؤں 65، گولڑہ 33، زیرو پوائنٹ 29، بوکرا 29، ایئرپورٹ 22)، اٹک 48، لاہور (ایئرپورٹ 41، سٹی 18)، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 35، شمس آباد 34، پیرودھائی 26، گوالمنڈی 25، کچہری 22، چکلالہ 09)، جھنگ 35، چکوال 27، اوکاڑہ اور بہاولنگر 23، ساہیوال 22، ڈیرہ غازی خان 16، فیصل آباد، بھکر اور کوٹ ادو 10، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، کروڑ (لیہ) 03، نورپور تھل 02۔خیبر پختونخوا: چراٹ 84، پشاور (سٹی 74، ایئرپورٹ 58)، تخت بھائی 64، کاکول 43، بالاکوٹ 28، دیر (زیریں) 25، مالم جبہ 25، پاراچنار 14، کالام 06، سیدو شریف، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی و ایئرپورٹ) 02،کشمیر: کوٹلی 51، گڑھی دوپٹہ 48، مظفرآباد (ایئرپورٹ 09، سٹی 07)،بلوچستان: ژوب 32،گلگت بلتستان: استورمیں  03ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:     دالبندین ، نوکنڈی47اور سبی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔