ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگلے 4 سے 6 گھنٹوں تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش؛ الرٹ جاری

اگلے 4 سے 6 گھنٹوں تک ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش؛ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اگلے 04 تا 06 گھنٹوں کے دوران پنجاب اسلام آباد، راولپنڈی ،اٹک ،چکوال جہلم میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات  نے الرٹ جاری کردیا ۔ 

خوشاب سرگودھا، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ گوجرانوالہ گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

لاہور، قصور، فیصل آباد ساہیوال، بہاولنگر اور ملحقہ علاقوں) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

خیبر پختونخوا پشاور، صوابی چار سده وزیر ستان، کالام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔کاغان ناران ،سوات ،نوشہرہ، کوہاٹ، کرک بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ شمال مشرقی بلوچستان کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

 بعض مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈ نگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے ۔ عوام موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔