ملک اشرف : تھانہ نیو انارکلی کے سب انسپکٹر شمشیر کو دل کا دورہ پڑگیا،شمشیرلاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ڈیوٹی پر مامورتھا، طبیعت شدید خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
واقعے کے فوری بعد ہائیکورٹ میں موجود ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر شمشیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ امدادی اہلکاروں نےانہیں فوری طورپرایمبولینس کے ذریعے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔سب انسپکٹر شمشیر معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار چند ہی لمحوں میں موقع پر پہنچ گئے اور فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔