ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں سونا مہنگا

عالمی منڈی میں سونا مہنگا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امریکہ اور ایران کے درمیان جاری عسکری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی اطلاعات کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری مسلسل تیزی رک گئی  جبکہ دوسری جانب سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں 0.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 منگل کے روز عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت بڑھ کر $4,042.69 فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی سونے کے اگست کے معاہدے $4,047.40 فی اونس پر طے ہوئے۔ 

 مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید ملٹری کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں سے جنم لینے والی مہنگائی کے خدشات کے درمیان عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 تاجروں کی جانب سے نچلی سطح پر خریداری  ے نتیجے میں سونا $4,000 فی اونس کی سطح کے قریب ایک تنگ دائرے   میں بحال رہا، جبکہ گزشتہ سیشن میں اس کی قیمت میں 0.2 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی تھی۔

  یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی افواج نے ایرانی اہداف پر حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا اور تہران کو اس کی بھاری "قیمت چکانی پڑے گی ۔