ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیلجئئیم میں دو اسرائیلیوں سے جنگی جرائم کی تفتیش

2 Israelis briefly detained in Belgium, War Crimes Probe, Gaza war crimes, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے  بیلجیئم میں 2 اسرائیلیوں کو جنگی جرائم کی تحقیقات کے لئے مختصر وقت کیلئے حراست میں لئے جانے کی تصدیق کی ہے۔
یروشلم میں اسرائیل کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ بیلجیئم میں چھٹیاں گزارنے والے دو اسرائیلیوں، ایک شہری اور ایک IDF فوجی کو کل پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا اور اس کے فوراً بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ نے گرفتاری کی وجہ کے بارے میں تفصیلات شامل کیے بغیر ایک بیان میں کہا، "وزارت خارجہ اور IDF نے معاملہ کو سنبھالا اور وہ دونوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔"

بیلجیئم کے پبلک براڈکاسٹر نے فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی تھی  کہ ہند رجب فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے خلاف شکایت درج کرائے جانے کے بعد بیلجیئم میں ٹومورلینڈ میوزک فیسٹیول میں شرکت کے لئے جانے والے دو اسرائیلیوں کو  بیلجیئم کی پولیس نے مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کی۔

اپنی شکایت میں، اسرائیل مخالف گروپ نے الزام لگایا تھا کہ دونوں اسرائیلی غزہ کی پٹی میں "جنگی جرائم اور نسل کشی سمیت سنگین بین الاقوامی جرائم کے ذمہ دار ہیں"۔

پبلک براڈکاسٹر RTBF کے مطابق، فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر   نے "ہند رجب فاؤنڈیشن"  کی شکایت کا جائزہ لینے اور بیلجیئم کے ضابطہ فوجداری میں 2024 کی ترمیم کی بنیاد پر اس پوچھ گچھ کا دائرہ اختیار رکھنے ک کا یقین ہونے کے بعد  دونوں اسرائیلیوں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کرنے پر آمادہ ہوا تھا۔  رپورٹ میں کہا گیا کہ ان افراد کو پولیس نے حراست میں لیا، ان سے پوچھ گچھ کی اور پھر چھوڑ دیا گیا۔