ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس :علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس :علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کیخلاف وارنٹ گرفتاری اس وقت جاری کئے جب وہ عدالت کی جانب سے دی گئی ”آخری مہلت“ کے باوجود آج بھی پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

 واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے متعدد بار گنڈا پور کو طلب کیا تھا، تاہم مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

 عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔