ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی نے نیا ’’فری لانس ویزا‘‘متعارف کرادیا

جرمنی نے نیا ’’فری لانس ویزا‘‘متعارف کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: جرمنی نے نیا ’’فری لانس ویزا‘‘ متعارف کرادیا,یہ ویزا خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جو یورپی یونین کے رکن نہیں یعنی بھارتی، پاکستانی اور دیگر غیر یورپی ممالک کے شہری بھی اس کے اہل ہو سکتے ہیں۔
ابتدائی طور پر یہ ویزا ایک سال کے لیے دیا جاتا ہے، اگر درخواست گزار مقررہ شرائط اور قوانین پر پورا اترتے رہیں تو ویزے کی مدت3 سال تک بڑھائی بھی جا سکتی ہے،مسلسل 5 سال جرمنی میں رہائش کے بعد زبان پر عبور اور مالی طور پر مستحکم ہونے کا ثبوت ظاہر کرنے پرمستقل رہائش کے لیے بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
جرمن انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 18 کے مطابق مندرجہ ذیل پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد فری لانس ویزا کے لیے اہل قرار پاتے ہیں،ان افراد میں سائنسدان، فنکار، استاد یا تعلیمی کارکن، ڈاکٹر، دانتوں کے ڈاکٹر، ویٹرنری ڈاکٹر، وکیل، نوٹری، پٹنٹ ایجنٹ، انجینئر، آرکیٹیکٹ، سرویئر، کیمیا دان، اکاؤنٹنٹ، ٹیکس کنسلٹنٹ، صحافی، مترجم، فوٹو جرنلسٹ، پائلٹ، معالج، تھراپسٹ اور دیگر آزاد (سیلف ایمپلائڈ ) پیشہ ور افراد شامل ہیں۔
فری لانس ویزا کے لیے کارآمد پاسپورٹ  جو 10 سال سے کم پرانا ہو، کم از کم دو خالی صفحات کے ساتھ ہو،ویزا درخواست فارم( ریذیڈنس ایکٹ کے مطابق پر کیا گیا اور دستخط شدہ)، رابطہ اور قانونی نمائندگی کی تفصیل، کام کی مکمل تفصیل کے علاوہ آمدنی کی منصوبہ بندی اور سرمایہ کی تفصیل،سی وی،مصدقہ تعلیمی اسناددرکارہیں۔
جرمنی یا یورپ میں کاروباری روابط مثلاً کلائنٹس، کرایہ نامہ، اگر مکان لے چکے ہیں کم از کم ایک سال کی مالی کفالت کا ثبوت، صحت کا بیمہ، اگر عمر 45 سال سے زائد ہے تو ریٹائرمنٹ کے لیے مالی تحفظ کا ثبوت مثلاً پینشن، اثاثے وغیرہ بھی درکارہیں۔
حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر، ویزا فیس جو 75 یورو تقریباً 2 ہزار 800 پاکستانی روپے کے برابر ہیں بھی جمع کرانا ہوں گے,درخواست جمع کرانے کے لئے نیشنل ڈی ویزا فارم مکمل کریں، اپنے ملک میں جرمن سفارت خانے یا قونصل خانے سے اپوائنٹمنٹ لیں، تمام دستاویزات مکمل کرکے اپوائنٹمنٹ کے دن جمع کروائیں بائیومیٹرک ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔

پہلے آپ کو ایک عارضی ویزا3 سے 6 ماہ کا اجراء کیا جائے گا، جرمنی پہنچنے کے بعد 2 ہفتوں کے اندر اپنا پتہ رجسٹر کروائیں اس کے بعد امیگریشن آفس جا کر مستقل فری لانس رہائش کا پرمٹ لیں، ویزے کی منظوری آپ کے پیشے، منصوبے، مالی حالت اور جرمنی کے مقامی حالات پر بھی منحصر ہے، زبان کی سمجھ بوجھ اور مناسب انشورنس حاصل کرنا فائدہ مند ہے، آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ جرمنی میں رہ کر قانونی طور پر معقول آمدنی کما سکتے ہیں۔