درنایاب :حکومت پنجاب نے صوبے میں ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے 4 اہم ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی ہے۔
لاہور ،راولپنڈی میں 1-1،فیصل آباد میں 2سکیموں کی منظوری دی گئی,چاروں منصوبوں پر تقریباََ 1755ملین روپے تک لاگت آئے گی,لاہور گوالہ کالونی، گلشن احباب تا کاہنہ فلائی اوور تک دوطرفہ سڑک کی منظوری دی گئی۔
سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے فنڈز اجراء کے لئےمراسلے جاری کر دئیے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت، ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید بڑھا دی گئی۔