ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ

ایران کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی افغان شہریوں کی ملک بدری کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان اورایران کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی افغان شہریوں کو ملک بدرکرنے کافیصلہ کرلیا۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہےکہ امریکی انخلا کے دوران جن کو پناہ دی گئی تھی ان کو واپس افغانستان بھیج رہے ہیں،متحدہ عرب امارات نے امریکی حکومت کوبھی اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی درخواست پر ہزاروں افغان شہریوں کو عارضی طور پریواے ای میں پناہ دی گئی تھی،وہاں سے افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا عمل 10 جولائی سے شروع ہوچکا ہے۔