’عکسِ بینظیر‘آصفہ بھٹو بلدیاتی الیکشن مہم کے دوران گھل مل گئیں

Asifa Bhutto
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات کی مہم میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی اسی سلسلے میں گزشتہ روز حیدرآباد پہنچیں جہاں انہوں نے پُرجوش انداز میں پارٹی کارکنان اور جیالوں سے خطاب کیا۔

آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس مہم کے دوران لی گئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

آصفہ بھٹو کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں اُنہیں عوام کی جانب سے ’عکسِ بینظیر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔