عید پر بھی ڈاکٹرز اور نرسز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف

Doctors Nurses
کیپشن: Doctors Nurses
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) عید پر بھی ڈاکٹرز اور نرسز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں،  مسیحا عید کے تینوں دن مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے اپنا فرض ادا کریں گے۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں لاہور سمیت ملک بھر میں آج  عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،شہربھر کی مساجد، امام بارگاہوں میں نمازعیدالاضحیٰ کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے۔نماز عید کے بعد فرزندان اسلام سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔

 دوسری جانب لاہور  کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹرز اور نرسز عید قربان کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی بجائے مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف ہیں، سروسز، میو ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، جناح ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسیز میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے عیدکے تینوں دن فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے ان کے اہلخانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید گھر میں منائیں تاہم ان کا پیشہ ان سے تقاضہ کرتا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کو ترجیح دیں۔

Sughra Afzal

Content Writer