ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف سمیت نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ پھر تحلیل

شہباز شریف سمیت نیب مقدمات کی سماعت کرنے والا بنچ پھر تحلیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں میاں شہباز شریف سمیت دیگرز کے نیب مقدمات کی سماعت کے لئے قائم بنچ ایک بار پھر تحلیل کردیا گیا، جسٹس شہرام سرور چوہدری اورجسٹس فاروق حیدر پر مشتمل نیا دورکنی بنچ 27 جولائی سے نیب اور منشیات کیسز کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد کیسز کی سماعت بارے ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹر میں چار ڈویژن اور آٹھ سنگل بنچز شامل ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر 1 چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل ہے۔چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد کریم ،ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس فاروق حیدر ،ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہیں۔دورکنی بنچز پیر سے جمرات تک کیسز کی سماعت کریں گے۔دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer