ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان سے قبل ہی عوام کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

رمضان سے قبل ہی عوام کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : رمضان سے پہلے آٹے کا شدید بحران پیدا ہوگیا، نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی صورت میں وہ روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

راولپنڈی میں رمضان سے قبل آٹے کی قلت نے نان بائیوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا. نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق 80 کلو فائن آٹے کی بوری 12,800 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 80 کلو لال آٹے کی بوری 11,500 روپے تک مہنگی ہو گئی، جس میں ہر بوری پر 1,200 سے 1,800 روپے کا اضافہ شامل ہے۔

نان بائیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹے کی قلت کی وجہ سے انہیں بھی کاروبار میں مشکلات کا سامنا ہے اور قیمتیں بڑھنے کی صورت میں وہ روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہوں گے۔ 

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت فوری اقدامات کرے اور آٹا سستے داموں دستیاب کرایا جائے۔ 

نان بائی ایسوسی ایشن نے راولپنڈی ڈویژن بھر کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت سنجیدگی نہ دکھائے تو وہ شٹر ڈاؤن پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کو تندور مالکان کے خلاف کارروائی کی بجائے آٹا مافیا کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔