ملک اشرف : ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں میں 6 سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔ سول جج عادل انیس کو میاں چنوں سے لاہور ٹرانسفر کردیا گیا ۔سول جج رابعہ ریاض دیپال پور سے اور ظفر اقبال راجن پور سے لاہور لگ گئے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ سول جج تسمیہ اختر کا قصور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تبادلہ کیا گیا ۔ سول جج رابعہ ریاض دیپال پور سے ماڈل ٹاؤن، عادل انیس میاں چنوں سے لاہورتبدیل ہوگئے۔سول جج ظفر اقبال کو بھی راجن پور سے لاہور لگادیا گیا ۔ رضوان یوسف کو چیچہ وطنی سے سمندری اور فخر شبیر کو بہاولپور سے خانیوال تعینات کیا گیا ۔ تمام سول ججز کو 23 جنوری تک اپنی نئی تعیناتی کی جگہ پر رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی۔