ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی اہلیت سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تعلیمی اہلیت سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :محکمہ سکول ایجوکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری سکولوں میں 14 ہزار سے زائد اساتذہ صرف میٹرک پاس ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق مجموعی اساتذہ میں 60 فیصد مرد جبکہ 40 فیصد خواتین اساتذہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 752 اساتذہ پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں,9 ہزار سے زائد اساتذہ ایف اے / ایف ایس سی سند یافتہ ہیں,40 ہزار اساتذہ ایم فل ڈگری رکھتے ہیں,62 ہزار اساتذہ بی اے / بی ایس ای کے حامل ہیں,جبکہ 2 لاکھ سے زائد اساتذہ ماسٹرز ڈگری کے ساتھ تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں.
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق یہ ڈیٹا پالیسی سازی اور تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے مرتب کیا گیا ہے، تاہم کم تعلیمی اہلیت رکھنے والے اساتذہ کی بڑی تعداد پر تعلیمی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔