ہوشیار! اب انسٹاگرام پر فالو کرنے پر پیسے دینے پڑیں گے

ہوشیار! اب انسٹاگرام پر فالو کرنے پر پیسے دینے پڑیں گے
کیپشن: Instagram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  انسٹاگرام صارفین ہوجائیں خبردار، اب اپنے پسندیدہ شخصیات اور انفلوئنسرز کو فالو کرنے پر پیسے دینے پڑیں گے۔
2020 میں فیس بک نے اپنے صارفین کے لئے ایک اسبسکرپشن ماڈل لانچ کیا تھا جس  کےذریعے کونٹینٹ کرئیٹرزاور مقبول ویڈیوز پوسٹ کرنے والے کمیونٹیز سے اپنے کونٹینٹ اور ویڈیوز دیکھنے کے پیسے وصول کرسکتے تھے ۔اب مونیٹائزیشن کا وہی ماڈل انسٹاگرام پر بھی متعارف کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-01-21/news-1642774655-1811.jpg
انسٹاگرام سبسکرپشن سے بھی تخلیق کاروں کو  ماہانہ کمائی کے ساتھ ساتھ اپنے فالوورزسے قریبی رابطہ رکھنے کا موقع ملے گا۔ جب فالووورز پیسے ادا کرکے خصوصی سبسکرپشن کے فیچرز جن میں '' سبسکرائبرز لائئوز'' ، ''سبسکرائبر اسٹوریز'' اور ''سبسکرائبر بیجز'' حاصل کرسکیں گے جبکہ سبسکرائبرز کو ایک جامنی رنگ کا بیجر الاٹ کیا جائے گا جو ان کے'' یوزرنیم '' کے ساتھ جگمگائے گا۔

API Response:

انسٹاگرام کے سربراہ آدم مسوری نے اس امر کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ۔ مونٹائزیشن کا یہ ماڈل پہلے صرف امریکا میں چند اہم تخلیق کاروں کیلئے متعارف کرایا جائے گا جن میں ایلن چکن چاؤ، سیڈونا پرنس، علیزہ کیلے ، کیلسے کک، ایلیٹ نورس، لونی IIV،ڈان ایلن اسٹیونسن ، بنی مائیکل، جیک جیری اور جارڈن شائلزشامل ہیں۔ آنے والے کچھ ماہ میں  ماڈل کا دائرہ کار مزید کریئیٹرز تک بڑھایا جائے گا جبکہ ایک سبسکرائب کا بٹن بھی سوشل میڈیا پر متعارف کرادیا جائے گا۔

کرئیٹرز اپنی مرضی کا ماہانہ پیکج وصول کرسکیں گے جبکہ انسٹاگرام کو 0.99 ڈالر سے لے کر 99.99 ڈالر تک ماہانہ دینے ہوں گے جو کرئیرٹز اپنی اسبسکرپشن کے حساب سے ادا کریں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر