پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹریفک پلان تیار، کون کون سے اہم روڑ بند رہیں گے؟

پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹریفک پلان تیار، کون کون سے اہم روڑ بند رہیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز 2020 کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا۔

بنگلہ دیشی ٹیم کے لاہور آتے ہی اہم روڈ ایک سائیڈ سے عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ میچ کے دوران بھی سٹیڈیم کے گرد سات سات گھنٹے کے لیے تین اہم شاہراہیں بند رہیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق میچ کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ پلان کے مطابق مسلم ٹاؤن موڑ سے کلمہ چوک روڈ، غالب روڈ سے سنٹر پوائنٹ جبکہ حسین چوک سے جانب لبرٹی مارکیٹ عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن میچ سیکورٹی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔