214مریضوں کی ہلاکت کا معاملہ،وکلاء میدان میں آگئے

214مریضوں کی ہلاکت کا معاملہ،وکلاء میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)پی آئی سی میں جعلی ادویات کھانے سے 214مریضوں کی ہلاکت کا معاملہ پر ایڈیشن سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت میں وکلا نے کیس کے ملزمان کو بری کرنے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت میں وکلاء محاذ کی مرکزی کور کمیٹی کے چودھری عبدالماجد ایڈووکیٹ نے کیس میں نامزد ڈاکٹر اور ادویات کی کمپنی کے مالکان کو بری کرنےسےروکنےکیلئےدرخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیارکیاکہ پی آئی سی میں214 مریض جعلی ادویات کھانےسےجان بحق ہوئے، ان میں پولیس نے صرف تین کا پوسٹ مارٹم کرایا جبکہ باقی مریضوں کے لواحقین کوشامل تفتیش نہیں کیا ۔

کیس کے تمام متاثرین کو بھی عدالت میں طلب کیا جائےاورمعاوضہ دیا جائے،تب تک کیس کے کسی ملزم کو بری نہ جائے، عدالت نے درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا۔

سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی، کیس میں شادمان پولیس نے جن کوملزم نامزد کررکھاہےان میں نادر خان،مشرف ،طارق الرحمان ، ڈاکٹر ناصر،ڈاکٹر وارث ،ذوالفقار علی اوردیگرشامل ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer