ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ساہیوال، وزیراعظم اپنے ہی وزراء کے بیانات پر ناراض

سانحہ ساہیوال، وزیراعظم اپنے ہی وزراء کے بیانات پر ناراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) سانحہ ساہیوال پر وزراء کے بیانات اور اقدامات، وزیراعظم کا اظہار برہمی، سی ٹی ڈی کی متنازعہ پریس ریلیزز پر بھی وزیراعظم ناراض ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے وزراء کے بیانات پر اعتراض کیا ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزراء کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی ادارے کےغیر قانونی اقدام کا دفاع نہیں کرسکتے، سانحہ ساہیوال سے لاقانونیت کا پہلو اُجاگر ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزراء کو جلد بازی میں پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیئے تھی، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب حکومت قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے۔