ملک عمران شفیع کھوکھرمرحوم کے قاتلوں کو سزا ملے گی: سیف الملوک کھوکھر

ملک عمران شفیع کھوکھرمرحوم کے قاتلوں کو سزا ملے گی: سیف الملوک کھوکھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کہتے ہیں کہ ملک عمران شفیع کھوکھرمرحوم کےقاتلوں کوقانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

جوہرٹاون میں حلقے کے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر کاکہنا تھا کہ ملک عمران شفیع مرحوم کے قاتل پکڑے گئے ہیں اور انہیں قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ ان کا کہنا تھا  کہ مرغزار کالونی،ہنجروال ،نیاز بیگ سمیت دیگر آبادیوں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا نوے فیصد کام مکمل کرا دیا گیا ہے۔اس موقع پر راوصداقت ،ملک مشتاق حسین کھوکھر، غلام حسین کھوکھر، منور کھوکھر،محمد رضوان، سرفراز کھوکھر اورحاجی رحمت اللہ سمیت دیگرلوگ موجود تھے۔