سٹریٹ کرائم میں اضافہ، لُٹیروں نے خواتین کا سڑک پر چلنا دوبھر کردیا

سٹریٹ کرائم میں اضافہ، لُٹیروں نے خواتین کا سڑک پر چلنا دوبھر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیشہ خان: سٹریٹ کرائم نئے سال میں بھی کم نہ ہوسکا، گلی محلوں میں لٹیروں نے خواتین کی ناک میں دم کردیا۔ پیدل چلنابھی محال، سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجودپولیس ملزمان کاابھی تک کچھ نہیں بگاڑسکی۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پربھی سٹریٹ کرائم خواتین کیلئے درد سر بن گئے۔ لُٹیروں نے خواتین کا سڑک پر چلنا دوبھر کر دیا۔ نصیرآباد میں دوموٹرسائیکل سوار قرۃ العین نامی لڑکی کا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ بیگ میں75 ہزارنقدی تھی۔

دوسری جانب انارکلی میں موٹرسائیکل سوارشخص راہگیر خاتون کابیگ چھین کرفرار ہو گیا۔ دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آ سکی۔

سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے۔ لیکن پولیس کی جانب سے اسے روکنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی۔