ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوائن فلو کے خطرے میں دن بدن اضافہ، 30مریض زیر علاج

سوائن فلو کے خطرے میں دن بدن اضافہ، 30مریض زیر علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہرحمید: شہر میں سوائن فلو کے خطرے میں دن بدن اضافہ ہونے لگا، 24گھنٹوں کے دوران مزید11 مریض ہسپتالوں میں داخل، روک تھام کی حکمت عملی پر نظر ثانی کیلئے22جنوری کو ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کا اجلاس طلب کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں سوائن فلو کے30مریض زیر علاج ہیں۔ سوائن فلو کی حالیہ لہر کی روک تھام اور زیر علاج مریضوں کو بہتر ٹریٹمنٹ کی فراہمی کیلئے حکمت عملی کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں شیخ زید ہسپتال میں سوائن فلو کی ایمرجنسی میں آگاہی کاؤنٹر سے عملہ غائب ہونے سے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ شیخ زید میں مشتبہ مریضوں کے لیے اسولیٹڈ وارڈ بھی قائم کر دیئے گئے۔

مزید دیکھئیے: