ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے حلقہ این اے 124سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے حلقہ این اے 124سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔       

تفصیلات کے مطابق داروغہ والا میں ادارہ فخرالعلوم میں نفاذ ختم نبوت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے وہ خود الیکشن لڑیں گے۔ انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ان کی تحریک کے امیدوار میدان میں ہوں گے۔ گزشتہ انتخابات کے دوران تحریک کے امیدواروں نے بھر پور حصہ لیا تھا، لیکن دھاندلی کی وجہ سے مخالف امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔