ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے باب پاکستان منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے باب پاکستان منصوبے کا افتتاح کر دیا
کیپشن: City42 - Bab-e- Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے باب پاکستان کے منصوبے کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں کہ عوام نے دوبارہ منتخب کیا تو کراچی پشاور کو لاہور جیسا بنا دیں گے.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں باب پاکستان منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہ باب  پاکستان تقسیم کےوقت ہجرت کرنیوالوں کی بھی یاددلاتاہے۔ اللہ تعالیٰ نےانعام کے طورپرہمیں یہ خطہ عطاکیا۔ ماضی کے گند کو صاف کر کے اب یہ عظیم الشان منصوبہ بنایاہے۔ باب پاکستان میں سوئمنگ پول سمیت کھیل کی دیگر سہولتیں بھی ہوں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ جس وقت مسلم لیگ نون کو حکومت ملی ملک کرپشن کا میدان بن چکا تھا، ہم نے دن رات محنت کر کے اس ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا۔ اگر وزیراعظم بنا تو دیگر صوبوں میں خود منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہخان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو انہیں کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے۔ عمران خان نے کے پی کے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ کیا تھا لیکن کے پی کے میں ایک واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔ لاہور میں میٹرو ٹرین پر  30 ارب لگے، پشاور  میں52 ارب لگا رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نے بلایا ہے ابھی فیصلہ کرنا ہے خود جاؤں یا جواب لکھ کر بھیج دوں۔ جلد بتاؤں گا نیب کا اصل چہرہ کیا ہے۔ دھیلےکی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو قوم سےمعافی مانگ کرگھرچلاجاؤں گا۔وزیر اعظم بنا تو دیگر صوبوں میں خود منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔ لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے سے بھی پکڑ کر واپس لائیں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں