(سٹی 42) رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے گھر کے باہر کھڑی رکاوٹوں پر نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کون ہے حمزہ شہباز، میں کسی حمزہ شہباز کو نہیں جانتا، اگر کسی کی جان کی خطرہ ہے تو رہائش تبدیل کرلے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سیکیورٹی بیریئرز لگا کر رستے بند کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ حکومت کی جانب سے سیکرٹری پنجاب زاہد سعید عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی جان کو خطرہ ہے اس لئے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ان کے گھر کے باہر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیف سیکرٹری سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز شریف کون ہے میں کسی حمزہ کو نہیں جانتا۔ چیف سیکرٹری نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے اور ایم این اے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں کسی کو نہیں جانتا، ابھی حمزہ کو طلب کرکے پوچھ لیتے ہیں کہ ان کی جان کو کیا خطرہ ہے اور اگر ان کی جان کو خطرہ ہے تو اپنی رہائش گاہ تبدیل کریں۔ عوام کو پریشان مت کریں۔انہوں نے کہا کہ میں خود پرائیویٹ گاڑی میں جاکر دیکھوں گا کہ سڑک کھلی ہے یا نہیں ۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھٰیں