ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 خوارج ہلاک

بنوں: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کی کوشش کی گئی، جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔ دورانِ آپریشن 5 دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم اگلے دستے نے فوری ردعمل دیتے ہوئے خودکش بمبار کو روک لیا، بنوں شہر میں ممکنہ بڑی تباہی کا منصوبہ  بھی ناکام بنا دیا گیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں5  خوارج دہشت گرد ہلاک   کر دئیے گئے ۔

حملے کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ (ضلع پشاور) جامِ شہادت نوش کر گئے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج رمضان المبارک میں بھی افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں جبکہ افغان طالبان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان نے “عزم استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔