ویب ڈیسک: فائیو جی انٹرنیٹ پہلے وفاقی دارلحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں میں لانچ کیا جائے گا۔
شہریوں کے لیے فائیو جی انٹرنیٹ کی فراہمی جلد متوقع ہے۔فائیو جی انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں اور فریم ورک کیا ہو گا، تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔فائیو جی انٹرنیٹ پہلے وفاقی دارلحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں میں لانچ کیا جائے گا۔
تمام آپریٹرز کو 26 سو اور 35 سو بینڈز میں سپیکٹرم خریدنا لازم ہو گا۔ٹیلی کام آپریٹر ز صارفین سے فائیو جی پیکجز مہنگے کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے،تمام آپریٹرز کو مروجہ قیمتوں پر فائیو جی انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فائیو جی انٹرنیٹ کی قیمتیں فور جی کے برابر ہوں گی،ٹیلی کام آپریٹرز کو صارفین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔