ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 10 افراد جاں بحق، 50 زخمی

لبنان پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، 10 افراد جاں بحق، 50 زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )لبنان پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 جاں بحق ہونےوالوں میں حزب اللہ کا ایک سینئرعہدیدار بھی شامل ہے،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں کےدوران لبنان کےعلاقے بعلبک میں حزب اللہ کےٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا،کارروائی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی۔

 اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا،علاقے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔