ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"اینٹی ریپ ایکٹ" کیس 24 فروری کو سماعت کے لیے مقرر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت 24 فروری کو مقرر کر دی۔

 عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی شامل ہیں۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل محمد امجد پرویز اور پراسیکیوٹر جنرل سید فرہاد علی شاہ پیش ہوں گے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان سمیت دیگر پولیس افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

تین رکنی بینچ ملزم واجد علی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔