ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ،لاہور آلودگی میں تیسرے نمبر پر

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ،لاہور آلودگی میں تیسرے نمبر پر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:باغوں کے شہر لاہور کا مطلع صاف ہے اور سورج نے کرنیں بکھیرنا شروع کر دی ہیں۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 283 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو صحت کے لیے مضر سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔